حیدرآباد۔14ستمبر (اعتماد نیوز) سماجی گلوکار گدر نے آج واضح کیا کہ بائیں
بازو جماعتوں کی جانب سے ورنگل لوک سبھا حلقہ سے ضمنی انتخاب لڑنے کے بارے
میں
انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دوسری جانب بائیں بازو جماعتوں کی جانب
سے چند دن سے کہا جا رہا ہے کہ گدر ہی بائیں بازو جماعتوں کی جانب سے انکے
مشترکہ امیدوار ہیں۔